Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مسلمانوں کی راہ نجات اسی وقت ممکن ہے جب ہم حضرت محمدﷺ کے فرموادات پر عمل پیرا ہو ںگئے،اسرار قریشی

$
0
0

جہلم(سید افتخار کاظمی)مسلمانوں کی راہ نجات اسی وقت ممکن ہے جب ہم حضرت محمدﷺ کے فرموادات پر عمل پیرا ہو ںگئے،ان خیالات کااظہار نفاذ فقہ جعفریہ اور مختار فورس ضلع جہلم کے سالار شیخ اسرار قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہم تمام مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام حضرت محمدﷺ کے حوالے سے ہے کہ انہوں نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ امت مسلمانوں کیلئے ان کی راہ ہدایت کیلئے حضرت محمدﷺ کا ظہور فرمایا،تاکہ ہم سب اللہ اور اس کے رسولﷺ اور اس کی آل کے فرمودات پر عمل پیر ہو سکیں،اسی میں ہم سب کی فلاح اور کامیابی ہے اور ان پر چل کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،12ربیع الاول ظہور انبیاءسردار مصطفی حضرت محمدﷺ کا دن ہم سب ملکر نہایت عقیدت و احترام سے منائیںگے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات ہمارے آقا حضرت محمدﷺ کے صدقے میں بنائی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی 12ربیع الاول کے دن کو پیار،محبت ،اتفاق سے نہایت جوش و خروش اور پرامن طریقے سے منائیں۔

The post مسلمانوں کی راہ نجات اسی وقت ممکن ہے جب ہم حضرت محمدﷺ کے فرموادات پر عمل پیرا ہو ںگئے،اسرار قریشی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles