Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائےگا

$
0
0

جہلم(سید افتخار کاظمی)جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائےگا،اس سلسلہ میں تمام مساجد و امام بارگاہوں ،سرکاری املاک پر چراغان کیا جائے گی اور نبی پاک ﷺ کی ولادت بحضور پر لوگ نذر نیاز اور سبیلوں کا انتظام بھی کیاجائےگا،اس سلسلہ میں مسجدوں اور امام بارگاہوں سے سردار انبیاءحضرت محمدﷺ کے ظہور پرنور کے موقع پر جلوس نکالے جائیںگے اور نعت رسول مقبولﷺ کا ورد کرتے رہیںگے،جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں 12ربیع الاوال بروز پیر دن تین بجے ایک مرکزی جلوس امامیہ امام بارگاہ سے برآمد ہوگا اس جلوس کی قیادت خطیب مولاناسید حسنین کاظمی مرکزی انجمن امامیہ و سرپرست اعلیٰ سید مسعود الحسن گیلانی و انجمن کے تمام عہدیداران و ممبران کریںگے،اس جلوس میں مرکزی ماتمی تنظیم یا قائم آل محمد کے علاوہ دوسری تنظیمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیںگئی اور اپنے پیارے نبیﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کریںگئی،17ربیع الاوال جشن ظہور حضرت محمدﷺ کے سلسلہ میں مرکزی امامیہ امام بارگاہ میں رات آٹھ بجے ایک عظیم الشان جلسہ کیا جائےگا جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک مولانا سید حسنین کاظمی کریںگے،جس کے بعد علامہ سید ذاکر حسین نقوی فیصل آباد ،ذاکر غلام اصغر بلوچ آف خوشاب،ذاکر اہلبیت سید صغیر عباس شاہ چک عبدالخالق نبی پاک ﷺ کی مناسبت سے خطاب فرمائیںگے اس جلسہ کے جنرل سیکرٹری سید نوازش عباس رضوی ہوںگے۔

The post جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائےگا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles