Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مسلم لیگی رہنما سابقہ چیئرمین بلدیہ جہلم موجودہ کونسلر راجہ ظفر اقبال نے چیئرمین اور وائس چیئرمین سٹی پینل کا اعلان کر دیا،

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)مسلم لیگی رہنما سابقہ چیئرمین بلدیہ جہلم موجودہ کونسلر راجہ ظفر اقبال نے چیئرمین اور وائس چیئرمین سٹی پینل کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دونوں امیدواروں خادم اللہ بٹ بطور چیئرمین سٹی اور نعیم اعجاز عرف راجہ سیمی وائس چیئرمین بہترین امیدوار اور شہریوں کے پسندیدہ رہنما ہیں ان کا ماضی بے داغ اور کرپشن سے پاک ہے،تفصیلات کے مطابق کونسلر راجہ ظفر اقبال نے رائل میڈیا ہاﺅس جہلم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن نہیں بلکہ اسے سلیکشن کہیں تو زیادہ بہتر ہوگا،انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے 1985میں مسلم لیگی کونسلر کے طور پر سخت مقابلہ کے باوجود الیکشن میں بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی اور مجھے جہلم شہر کے ووٹروں نے اکثریت سے کامیابی دی اور مجھے بطور چیئرمین بھی بلدیہ جہلم شہریوں کی خدمت کا موقع دیا گیا ،اور آج تک میں انتخابات میں مسلسل کامیابی حاصل کر رہا ہوں بطور سیاسی ورکرشہریوں کی خدمت کررہاہوں تحصیل جہلم اور بلدیہ جہلم سے متعلقہ عوام اور کونسلر مجھے خوب اچھی طرح جانتے ہیں میں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ میرے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ ہے،یہی وجہ ہے شہر کے معززین اور سیاسی حلقے مجھے کسی اعلیٰ عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں مگر نوواردمسلم لیگیوں نے جو اپنی مجبوری کے تحت آئے اور آج مسلم لیگ کے وارث بن بیٹھے ہیں،ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں اور حقیقی مسلم لیگی کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان لوگوں کو ٹکٹ دی جو میرٹ پر پورے نہیں اترتے تھے اور بہت سے لوگوں سے سیٹ کیلئے نقد رقم بھی وصول کی گئی مگر ان کو ٹکٹ نہیں ملی،میری تمام کونسلرز حضرات سے گزارش ہے کہ ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں اور اپنی عزت اور وقت کو چند سکوں کے عوض نیلام نہ کریں بہتر ہوگا کہ ہم دو دن کی چاندنی کیلئے مستقبل کو داغ دار نہ کریں،اور یہ سفارشی اراکین جن کو ٹکٹ دینے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے اگر یہ کامیاب ہو گئے تو ٹی ایم اے بلدیہ جہلم مزید دوالیہ ہو جائےگی،اس موقع پر امیدوار چیئرمین سٹی خادم اللہ بٹ نے کہا کہ مجھے اس سے پہلے بھی جو ٹاسک دیا گیا میں نے اس کو دن رات اپنی محنت لگن اور کوشش سے پورا کیا جہلم کے شہری مجھے اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں خدمت خلق کا دیوانہ ہوں اور کسی کے دکھ سکھ میں شامل ہونا میری فطرت میں شامل ہے اور انشاءاللہ اگر مجھے خفیہ رائے شماری کی بدولت میرے کونسلر بھائیوں نے اس سیٹ کیلئے عزت دی تو میں ان کا بے حد مشکور ہوںگا اور انشاءاللہ ان کے تمام کام میرٹ پر کروںگا،میری فرعونیت کے خلاف جدوجہد کا مقصد الیکشن میں حصہ لے کر عوام دشمن طاقتوں کو شکست دینا ہے،ان کے ساتھ ہی نعیم اعجاز عرف راجہ سیمی امیدواروائس چیئرمین نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کا ادنیٰ سپاہی ہوں اور مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف جس جگہ بھی مجھے پکاریںگے میں اپنی اولین ترجیح ان کے احکام کی بجا آوری ہو گئی اور مجھے فخر ہے کہ 1985کے دور کے مسلم لیگ کے ورکرز دوبارہ خدمت خلق اور شہرکی بہتری کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں،یہ ایک مثبت قدم اور انقلابی فیصلہ ہے جو ہماری تقدیر کو بدلنے کیلئے ہماری رہنمائی کرےگا،آخر میں راجہ ظفر نے کہا کہ بیک ڈور چینل کو فوری بند کیا جائے اور میرٹ پر آنے والے مسلم لیگ ن کے کونسلرز کو ان کا جائزہ حق دیا جائے اورمسلم لیگ ن کا موجودہ وژن تابناک جارہا ہے مگر میرٹ پر ٹکٹ نہ دینے کی پالیسی اپنائی گئی تو 2018میں آنے والے الیکشن میں بہت سی مشکلات پیش آسکتی ہیں،جس کا مظاہرہ گزشتہ ضمنی الیکشن این اے 63میں اعلیٰ قیادت نے بھی دیکھ لیا ہے کہ کس طرح مرکزی قیادت ،صوبائی قیادت اور ضلعی قیادت نے پورا زور لگا کر اس سیٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا اگر میری باتوں پر توجہ نہ دی گئی تو میں آج پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ 2018کا الیکشن جیتنے کیلئے ہمارے پاس ایسی کوئی دلیل اور ایسا کوئی وعدہ نہیں ہوگا جس کی بناءپر ہم مسلم لیگیوں کو دوبارہ راغب کرسکیں اور الیکشن جیتنے میں اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھے سکیں۔

The post مسلم لیگی رہنما سابقہ چیئرمین بلدیہ جہلم موجودہ کونسلر راجہ ظفر اقبال نے چیئرمین اور وائس چیئرمین سٹی پینل کا اعلان کر دیا، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles