جہلم(سید جاوید رضوی)سڑکوں پر ٹرالیوں سے گری ریت کو ہٹایا جائے شہریوں کا ڈی سی او جہلم سے مطالبہ،تفصیلات کے مطابق شہر کے عین وسط میں واقع باغ محلہ کے قرب و جوار میں دریا سے ریت نکالنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے حالانکہ شہری حدود میںریت نکالنا منع ہے مگر چمک سے متاثر افسران کی کمزوری کی وجہ سے ریت نکالنے کی کھلی اجازت دی گئی ہے ،جس کی وجہ سے گرمیوں میں اکثر نوجوان ان کھدے ہوئے گہرے گھڑوں میں ڈوب کر ہلا ک ہو جاتے ہیںمگر اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ گندی ریت سے بھر ی ریت کی ٹرالیاں دن رات گلیوں اورمصروف سڑکوں سے گزرتی ہوئی یہ گندی ریت گراتی چلی جاتی ہے جو شہریوں کی آنکھوں اور گلے میں جاکر بیماریوں کا باعث بنتی ہے شہریوں نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جن سڑکوں سے ریت کی ٹرالیوں کا گزر ہوتا ہے ان پر صفائی کا بندوبست کیا جائے۔
The post سڑکوں پر ٹرالیوں سے گری ریت کو ہٹایا جائے appeared first on JhelumGeo.com.