جہلم(سید جاوید رضوی)شناختی کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل سے نجات دلائی جائے شہریوں کا حکومت سے مطالبہ،شہریوں نے بتایا کہ ڈومی سائل ایسٹ انڈیا کمپنی کی ےادگار ہے جس کا مقصد کسی بھی شہری کی حقیقی معلومات تک رسائی تھی مگر اب اس سے بھی زیادہ معلومات والا،کمپیوٹرائیزڈشناختی کارڈ بن گیا ہے اب ڈومی سائل کی ضرورت نہیں یہ اب شہریوں کے وقت اور دولت کا ضیاع رہ گیا ہے لہذا حکومت پاکستان سے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس کو فی الفور ختم کرکے صرف شناختی کارڈ کو ہی کافی سمجھا جائے۔
The post شناختی کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل سے نجات دلائی جائے appeared first on JhelumGeo.com.