Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تاجدار مدینہﷺ کی آمد ہماری قسمت کی سعادت ہے،معمون مصطفی

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ) تاجدار مدینہﷺ کی آمد ہماری قسمت کی سعادت ہے،بڑے بڑے جلیل القدر پیغمبر آپ ﷺ کی آمد کے منتظر رہے،اللہ کریم کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے اور ہم اللہ کے کروڑوں بارشکر گزار ہیں کہ اللہ کریم نے ہمیں اپنے پیارے محبوب آقا و مولا حضرت محمدﷺ کی امت میں پیدا فرمایا اور ہمیں امتی ہونے کا شرف ملا ان خیالات کااظہار مون فلاور ہاﺅس کے پروپرائیٹر معمون مصطفی نے ایک محفل پاک میں اپنی جھولی سے چند خوشبودار لفظوں کی کلیاں آقا ﷺ کی محفل میں نچھاور کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ ہی کی ذات پاک ہے کہ آپ کی خاطر یہ زمین و آسمان چاند ستارے دریا سمندر اور خوبصورت وادیاں تقلید ہوئیں اور یہ سب شرف اور عزت و عظمت آپ کے لیے وقف ہےں،ہم سب امتی پرامید ہیں کہ آپ کے نعلین پاک کے صدقے میں اللہ کریم ہمیں آپ کی شفاعت نصیب فرمائیں،آمین

The post تاجدار مدینہﷺ کی آمد ہماری قسمت کی سعادت ہے،معمون مصطفی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles