Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

میجر(ر)محمدانور مرزا ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2کا اسامے اجلاس سری لنکا کامیاب رہا

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)مجھے سری لنکا آکر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ میں نے اسامے اجلاس میں بطور وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2شرکت کی،یہ میرا اس عہدے پر پہلا دورہ ہے،ان خیالا ت کااظہار وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2 میجر (ر)محمد انور مرزا نے اسامے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دورے سے میری نہ صرف معلومات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ میری شناخت بھی دوسرے ممالک میں بطور گورنر بن گئی ہے،جس کیلئے میں اپنے لائن کلب کے ساتھیوں کا مشکور ہوں جو میرے ساتھ اس دورے میں قدم بہ قدم ساتھ رہے،میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی عزت ،عظمت اور حرمت کو ہمیشہ آگے بڑھانے کا عہد کرتا ہوں،آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے ہمیں سری لنکا میں ہر طرح کا تعاون ملا اور یہ پاکستانی کی بہتر خارجہ پالیسی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ آخر میں انہوں نے یادگاری اسامے سکاف لائنز کلب کی پنوں سے ڈیکوریٹ لائن عبدالغفور بٹ کو بہتر کارکردگی پر دیا ان کے ہمراہ زون چیئرپرسن لائن محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

The post میجر(ر)محمدانور مرزا ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2کا اسامے اجلاس سری لنکا کامیاب رہا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles