جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے سابق عہدیداران و کارکنان نے بلاول ہاؤس لاہور میں سات روزہ تقریبات اور ورکرز ملاقات کو احسن طریقے سے مکمل ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ،جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی کھوکھر کو دلی طور پر مبارکباد پیش کی،جن میں محمد اشتیاق پال سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ضلع جہلم ،رخسانہ کوثر سابقہ صدر شعبہ خواتین،ثریا عجائب ،مرز ا عبدالغفار سابق تحصیل صدر سوہاوہ،رشید بٹ سابق جنرل سیکرٹری تحصیل سوہاوہ،ملک اسد اعوان پی وائے او دینہ،آصف زمان ڈار،ماسٹر ناصر اختر،ماسٹر اسلم آف کالاگجراں،میاں وسیم،شاہجان خان،مرزا ستار بیگ سابق ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو،چوہدری وحید،چوہدری ظفر آف مونن،انجینئر حافظ سرفراز احمد،راؤ یونس،یونس فاروق ڈار رہنما پیپلز ٹریڈ ونگ جہلم،میاں رشید احمد سابق جنرل سیکرٹری ،طارق نسیم بٹ،شوکت محمود آف سوہاوہ و دیگر شامل ہیں۔رخسانہ کوثر سابقہ صدر شعبہ خواتین نے کہا کہ یوم تاسیس کے سات روزہ پروگرام میں جس جانفشانی سے صدر وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ ،جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی کھوکھر نے روزانہ کی بنیاد پر جس بہتر اور منظم طریقے سے پارٹی ورکرز کیلئے اہتمام کیا اور بالخصوص ملک بھر کے صوبائی کلچر اور ورکرز کو اکٹھے وقت گزارنے کا موقع فراہم کیا وہ لائق تحسین ہے،کیونکہ جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی ایک قومی جماعت ہے اور اس کے ورکز ہر صوبے میں موجود ہیں اسی طرح ان کے کلچر کی شناخت کروانے سے ملک گیر جماعت ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔
The post وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ،جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اور سیکرٹری اطلاعات مصطفی کھوکھر کو دلی طور پر مبارکباد appeared first on JhelumGeo.com.