جہلم(محمداشتیاق پال)ماہ ربیع الاوّل کی مقدس اور پر نور ساعتوں میں والی دوجہاں، سردار الانبیاء تاجدار عرب و عجم حضرت محمد ؐ کی آمد با سعادت تمام کائنات ارض و سما پر خدائے بزرگ وبرتر کا خصوصی فضل و کرم و احسان عظیم ہے آپؐ کی تشریف آوری سے شرک و بدعت، جہالت، کفر وضلالت، منافقت، گمراہی و بدعقیدگی کے اندھیرے چھٹ گئے ظلمت کدیبقعہ نور بن گئے ہدایت کے چراغ روشن ہوئے بتوں کی پرستش کرنے والے توحید و رسالتؐ کے علمبردار اور اپنے کردار کی عظمت سے دنیا کے رہبر و امام بن گئے عصر حاضر میں آپؐ کا اسوہ حسنہامت مسلمہ کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار محبوب مجاہد منتظم اعلیٰ میلاد کمیٹی جماعت اہلسنت سرگڈھن تحصیل سوہاوہ نے کیا اور کہا حسب سابق امسال بھی جشن عید میلاد النبیؐ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں 12 دسمبر بمطابق12 ربیع الاوّل بروز سوموار بوقت8-30 بجے صبح جامع مسجدسرگڈھن سے جلوس کا آغاز ہو گا، محبت رسولؐ سے سرشارعاشقان مصطفی پر مشتمل یہ عظیم الشان جلوس گورنمنٹ ھائیسکول سرگڈھن سے درودوسلام کی صدائیں بلند کرتا ہوا اڈہ ڈہوک امب(چکوال روڈ) کیلئے روانہ ہو گا مسجد دارالعلوم رحمانیہ رضویہ مغل آباد میں گیارہ بجے دن میلاد مصطفیؐ کے سلسلہ میں جلسہ منعقد ہو گا جس سے ممتاز روحانی شخصیت خالد اقبال نقشبندی، علامہ حافظ قاری راجہ امتیاز احمد، مقرر شعل بیاں امجد علی امجد ایم اے، مولانا محمد سرور خطاب فرمائیں گے ممتاز نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے عالم اسلام کی سلامتی و استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جاینگی۔
The post حسب سابق امسال بھی جشن عید میلاد النبیؐ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے appeared first on JhelumGeo.com.