Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہم عنقریب نصاب تعلیم کے بارے میں ایک تاریخ ساز سیمینار منعقد کر کے اصلاح نصاب کیلئے بھر پور اور فیصلہ کن آواز بلند کرینگے،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہﷺ و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی طرف سے حکومت پاکستان کو نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات اور اسلامی شخصیات نکال کر غیر مسلموں کو تذکرے شامل کرنیکی تجویز ہمارے دینی و داخلی معاملات میں صریح مداخلت ہے،ہم نصاب تعلیم میں امریکی مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے،امریکہ کی طرف سے نصاب تعلیم سے ’’صرف اسلام سچامذہب ہے پر اصرار کے خاتمہ‘‘کی تجویز قرآنی احکامات سے بغاوت ہے،ہم کسی کے کہنے پر اپنا مذہب اور اپنا قرآن نہیں چھوڑ سکتے،آزادی مذہب کا امریکی تصور ہمارے بنیادی حقوق کے منافی ہے ،پاکستان کے قومی نصاب تعلیم میں پہلے ہی بہت سا قابل اعتراض مواد موجود ہے،ہم عنقریب نصاب تعلیم کے بارے میں ایک تاریخ ساز سیمینار منعقد کر کے اصلاح نصاب کیلئے بھر پور اور فیصلہ کن آواز بلند کرینگے،قبول اسلام کو 18سال کی عمر سے مشروط کرنا خلاف اسلام ہے لہذا سندھ حکومت تبدیلی مذہبی کا غیر اسلامی وغیر آئینی بل فوری واپس لے کر اس بل کے حق میں ووٹ دینے والوں کو ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نائب صدر عبدالغفور بٹ و دیگرپریس ممبران سے پیر عبدالمنان سیفی ، علماء و مشائخ اور دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ،مسلمان اور پاکستان اس وقت طاغوتی قوتوں کے شدید حملوں کی زد میں ہیں،اسلام کے نام پر بننے والی ریاست میں اسلام مخالف قوانین کا پاس ہونا نظریہ پاکستان سے بغاوت ہے آئین کا آرٹیکل 2Aاور 227ریاست کو قانون و سنت کے مطابق قانون سازی کا پابند کرتا ہے،اسلام دشمن قوتیں ملکی ترقی اور استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ملک میں صرف نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے،ارض وطن میں قرآن و سنت سے متصادم کسی قانون کو رائج ہرگز نہیں ہونے دیں گے قانون ناموس رسالتؐ 295Cقرآنی اور ایمانی قانون ہے ،اس پر کسی بھی چینل پر لائیو مناظرے کیلئے ہم وقت تیار ہیں ،295Cمیں تبدیلی کی کوشش کی گئی تو عشاقان رسولﷺ پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے سے دریغ نہیں کرینگے،تحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے غازی ممتاز حسین قادری شہیدؒ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 4جنوری کو ملک گیر یوم عشق رسولﷺ منائیں گے اس سلسلے میں داتا دربار لاہور تا پنجاب اسمبلی تاریخ ساز لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی نکالی جائے گی،تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺاور غازی ممتاز حسین قادری شہیدؒ کے اہل خانہ کے زیر اہتمام یکم مارچ کو غازی اسلام کے پہلے عرس کے موقع پر لیاقت باغ راولپنڈی میں عالمی لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس منعقد کی جائیگی،

The post ہم عنقریب نصاب تعلیم کے بارے میں ایک تاریخ ساز سیمینار منعقد کر کے اصلاح نصاب کیلئے بھر پور اور فیصلہ کن آواز بلند کرینگے،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles