Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورئمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں سپورٹس فیسٹول کی تقریب کا انعقاد

$
0
0

جہلم(عبدالباسط)گورئمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں سپورٹس فیسٹول کی تقریب کا انعقاد ۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گورئمنٹ گرلز ہائیر سکول میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔۔ سکول کی پرنسپل ذوبیہ رحمن نے بعد از تلاوت قرآن پاک سپورٹس فیسٹول کا آغاز کروایا۔ اس فیسٹول میں نکودر ،نتھوالہ ، دینہ،پنڈوڑی، بوڑھیاں، چک اکا،چک دریہ، مدوکالس، گورئمنٹ سکولوں کی بچیوں نے حصہ لیا ۔تحصیل لیول پر سپورٹس فیسٹول کا فائنل پروگرام کروایا گیا جس میں بچیوں نے کھیل کے میدان میں حصہ لیا ۔مختلف سکولزکی ٹیچرز نے بچیوں کو گیم میں حصہ لینے میں مدد فراہم کیں۔ ٹیچرز کا جذبہ سکول کی بچیوں کے لیے دلچسپ تھا۔ پرنسپل گورئمنٹ گرلز سکول کی پرنسپل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بہت اچھی کوشش ہے اس طرح کی کوشش ہونی چاہیں۔ پڑھائی کے علاوہ اس طرح کی کوشش ہوگی تو بچوں میں دماغی طور پر کھیل کے میدان میں بھی رجحان بڑھے گا۔ اور وہ پڑھائی میں بھی بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرنے کا موقع ملے گا۔سپورٹس فیسٹول کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر امبر گیلانی نے بھی شرکت کی ۔ اور بچیوں میں حوصلہ بلند رکھنے کا پیغام دیا۔

The post گورئمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں سپورٹس فیسٹول کی تقریب کا انعقاد appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles