پائی خیل (نامہ نگار)بجلی کے بل کے عدم ادائیگی پرواپڈانے ا واٹرسپلائی سکیم پائی خیل کابجلی کنکشن کاٹ دیاگیا۔شہری پانی کی بوندبوندکوترس گئے ۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے بل قریباً6,50000 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کے باعث واپڈانے واٹرسپلائی سکیم پائی خیل کابجلی کنکشن کاٹ دیا ۔جس کے باعث شہری پانی کی بوندبوندکوترس گئے ہیں ۔زیرزمین پانی کڑوااورمضرِصحت ہونے کے باعث شہری گھروں میں لگے ہینڈپمپوں کانمکین اورمضرصحت پانی پینے پرمجبورہیں۔شہریوں نے ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔
The post بجلی کے بل کے عدم ادائیگی پرواپڈانے ا واٹرسپلائی سکیم پائی خیل کابجلی کنکشن کاٹ دیاگیا appeared first on JhelumGeo.com.