Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آزاد کشمیر حکومت میں تیسری بار وزیر خوراک بننے کے بعد سید شوکت علی شاہ کا اپنے آبائی گھر آمد پر شاندار استقبال

$
0
0

سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو)آزاد کشمیر حکومت میں تیسری بار وزیر خوراک بننے کے بعد سید شوکت علی شاہ کا اپنے آبائی گھر آمد پر شاندار استقبال تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ سے جتنے والے سید شوکت علی شاہ کو آزاد کشمیر حکومت میں تیسری بار وزارت ملنے پر انہوں نے اپنے آبائی گھر سوہاوہ میں اپنے داد حاجی بابا کے مزار پر حاضری دی سوہاوہ آمد پر ان کاچکوال موڑ سے گھر تک شاندار استقبال کیا گیا گھر پہنچے کے بعد انہوں نے اپنی والدہ اور اپنے دادا کے مزار پر حاضری دی اور حاضرین سے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں اپنی برادری ،دینہ کی پٹھان برادری اور سوہاوہ کی گجر برادری کا بالخصوص شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے خطا ب میں کہا کہ غریب کا الیکشن لڑنا مشکل ہو چکاہے ہیں لیکن میرے والد سے لے کر اب تک آپ لوگوں کی محبت کی وجہ سے مجھے اللہ پاک نے ہمیشہ عزت بخشی اور تیسری بار وزارت کا عہدہ ملا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی برادری اور وٹرز کا خادم ہوں اور ہمیشہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہونگا ۔۔

The post آزاد کشمیر حکومت میں تیسری بار وزیر خوراک بننے کے بعد سید شوکت علی شاہ کا اپنے آبائی گھر آمد پر شاندار استقبال appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles