Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ دینہ پولیس کا اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے خلیل محلہ میں چھاپہ

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)تھانہ دینہ پولیس کا اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے خلیل محلہ میں چھاپہ،پولیس کو دیکھ کر اقدام قتل کا اشتہاری موقع سے فرار،اشتہاری مجرم کو بھگانے پر بھائی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ دینہ پولیس کو اطلاع ملی کہ مقدمہ نمبر 59/12بجرم 324/452/148/149تھانہ دینہ میں اشتہاری مجرم چاند مسیح ولد چنن مسیح سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ اپنے حقیقی بھائی جو کہ خلیل محلہ میں رہائش پذیر ہے کے گھر میں موجود ہے اگر فوری طور پر چھاپہ مارا جائے تو پکڑا جا سکتا ہے،اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر خلیل محلہ میں چھاپہ مارا گیا تو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اشتہاری مجرم چاند مسیح کے بھائی معشوق مسیح نے بھائی کو بھگا دیا پولیس نے اشتہاری مجرم کو پنا دینے اور بھگانے کے جرم میں معشوق مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

The post تھانہ دینہ پولیس کا اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے خلیل محلہ میں چھاپہ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles