Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ صدر اور سی آئی اے سٹاف پولیس کا مشترکہ چھاپہ،

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)تھانہ صدر اور سی آئی اے سٹاف پولیس کا مشترکہ چھاپہ،جوئے کی محفل الٹ دی،9جوارئیے رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی،دو عدد موٹرسائیکل،پانچ عدد موبائل فون برآمد،ملزمان بذریعہ تاش جواء کھیل رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پولیس کو اطلاع ملی کہ چھپڑی محلہ چک خاصہ کے مقام پر سرعام قمار بازی کی محفل سجی ہوئی ہے،جس پر تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او ملک آصف کی نگرانی میں سی آئی اے سٹاف پولیس کے انچارج مرزا محمد طفیل ،تھانہ صدر کے اے ایس آئی علی اکبر شاہ،کانسٹیبلان مرزا محمد اقبال،عنصر بٹ ،ظفر منیر اور دیگر پر نفری پر مشتمل ریڈنگ پارٹی نے چھاپہ مار کر 9جوارئیوں سرفراز ،نواب خان ،محمداسحاق،آصف،اختر،محمد سلیم،ہارون ارشد،شمس اور محمد صدیق کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی نقدی 85ہزار 8سو روپے ،پانچ عدد موبائل فون اور دو عدد موٹرسائیکل برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔

The post تھانہ صدر اور سی آئی اے سٹاف پولیس کا مشترکہ چھاپہ، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles