Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سی آئی اے سٹاف پولیس کا منگلا روڈ دینہ کے مقام پر چھاپہ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)سی آئی اے سٹاف پولیس کا منگلا روڈ دینہ کے مقام پر چھاپہ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد،سی آئی اے سٹاف پولیس نے نوگراں کے مقام سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم منڈی بہاوالدین پولیس کا اشتہاری مجرم نکلا،تھانہ سٹی ،سوہاوہ پولیس نے بھی تین منشیات فروش گرفتار کر کے 35لیٹر شراب جبکہ ایک ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سٹاف پولیس کے انچارج مرزا محمد طفیل دیگر نفری کے ہمراہ پڑتال منشیات و ناجائز اسلحہ دینہ چوک میں موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش سید ارسلان حیدر ولد شفیق حسین سکنہ ہڈالہ سیداں کھلے عام منشیات فروشی کررہا ہے اور بھاری منشیات کے ہمراہ گاہک کے انتظارمیں تالپوری ہسپتال منگلا روڈ دینہ موجود ہے، فوری ریٹ کیا جائے تو پکڑا جا سکتا ہے ،سی آئی اے سٹاف پولیس کے انچارج مرزا محمد طفیل نے دیگر نفری اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش سید ارسلان حیدر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے تھانہ دینہ میں دفعہ 9Cکے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے یاد رہے کہ مذکورہ ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کررہا ہے ،دوسرے واقع میں سی آئی اے سٹاف پولیس نے انچارج مرزا محمد طفیل کی نگرانی میں نوگراں کے مقام سے مجرم نصر اقبال ولد محمد اشرف سکنہ ڈھیری صوبیانوالہ منڈی بہاوالدین سے 30بور پستول اور پانچ عدد روند برآمد کر کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا دیا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ ملزم منڈی بہاوالدین پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم ہے ،دریں اثناء تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی قادر محمود نے مشین محلہ نمبر تین سے ملزم جمیل خان کو گرفتار کر کے پانچ لیٹر شراب ،تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم بلال حسین کو گرفتار کر کے بیس لیٹر شراب ، ملزم محمد ارشد کو گرفتار کر کے دس لیٹر شراب اور ملزم محمد امین کو گرفتارکرکے ایک عدد پستول اور گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

The post سی آئی اے سٹاف پولیس کا منگلا روڈ دینہ کے مقام پر چھاپہ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles