جہلم(محمداشتیاق پال)پینے کے صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کی اولین ترجیح ہے ،عوام کو پینے کا صاف اور صحت مند پانی فراہم کرنے والوں کیلئے اللہ پاک دنیا اور آخرت میں آسانیاں فرما ئے گا،نیکی کے کاموں میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور خدمت خلق میں شامل لوگوں کے شانہ بشانہ ہونا چاہیے ،اور دامے درمے سخنے ان کے ہمراہ کھڑے ہوں تاکہ اللہ کی مخلوق کیلئے آسانیاں پید ا کر سکیں ان خیالات کااظہار قاری محمد ابو بکر نے رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام باغ محلہ میں لگائے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس بہتر انداز میں رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم میں عوام کو پینے کے صاف اور صحت مند پانی کیلئے کوشاں ہیں ان کے جذبے اور کام کی لگن پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں میری شہر کے مخیر اور صاحب ثروت لوگوں سے گزارش ہے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اس موقع پر چوہدری محمد صابر (صدر)،طارق مغل( چیئرمین)،مرزا راشد ندیم جرال کونسلر ،عمر بٹ ،چوہدری اعجاز ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ لے کر چلنے والی رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ جہلم شہر اور گردونواح کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے میں اپنا اہم کردارا دا کریں۔آج کے باغ محلہ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد اگلے چند دنوں تک روہتاس روڈ پر جاری واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کر دیا جائے گاجس سے روہتاس روڈ اور گردونواح کے علاقہ جات کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے گا۔
The post پینے کے صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کی اولین ترجیح ہے،قاری محمد ابوبکر appeared first on JhelumGeo.com.