Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نیورسٹی آف پنجاب جہلم کے زیر اہتمام بی کام سال اول اوردوم امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ

$
0
0

جہلم(نمائندہ جہلم جیو)ڈی سی او اقبال حسین خان نے یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کے زیر اہتمام بی کام سال اول اوردوم امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کوامتحانی مرکز کے 1سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔ ڈی سی اواقبال حسین خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ڈی سی او آفس سے جاری ہونیوالے حکمنامہ کے مطابق ،24نومبر کو شروع ہونیوالے امتحانات19دسمبرتک جاری رہیں گے اور امتحانی مراکز کی1 سوگز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی تاکہ امتحانات پر سکون ماحول میں منعقدہوں سکیں اورکوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش آئے۔

The post نیورسٹی آف پنجاب جہلم کے زیر اہتمام بی کام سال اول اوردوم امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles