مری(عثمان علی سے) پی ایچ اے کا مری کے غریب ورکروں پر ایک ظلم اور ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی نے مری کے 35 ورکروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا بجٹ نہیں ہے کل سے کام پر آنے کی ضرورت نہیں جبکہ پی ایچ اے غیر ضروری کاموں میں مصروف مال روڈ پر واقع نگہت زار کا حلیہ بگاڑنے کیلئے لاکھوں روپے لگائے جارہے ہیں لیکن غریب ورکروں کے خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کررہے ہیں ،ملکہ کوہسار مری کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے والے پی ایچ اے مری کے غریب ڈیلی ویجز مالی ورکروں کو ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی ملک عابد اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ طارق نے 35 غریب ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرکے ان کے چولہے ٹھنڈے کرکے ان کے بچوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے مری کے سماجی حلقوں نے اس امر پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران غیر ورکروں پر اس ظلم پر فوری نوٹس لیں ادھر مری کے 35 گھرانوں کے متاثر ہونے والے افراد نے محکمہ کے فیصلہ کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ اے ان کا معاشی قتل نہ کرے ورنہ ہم خود سوزیوں پر مجبور ہوجائینگے انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،صوبائی وزیر راجہ اشفا ق سرور اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
The post ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی نے مری کے 35 ورکروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا appeared first on JhelumGeo.com.