جہلم( اشتیاق پال) پاکستان پیپلز پارٹی کا 49 یوم تاسیس جہلم سے جیالوں کی لاہور روانگی۔ سالگرہ کا کیک اپنے چیرمین بلاول بھٹو کے کاٹنے کی تقریب میں شرکت کرئیں گے اور ان کے خطاب سے اگلے لائحہ عمل کی گائیڈ لائن لیں گے، تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک قافلہ زیر قیادت سابق ضلعی صدر شعبہ خواتین پی پی پی ضلع جہلم رخسانہ کوثر جہلم سے لاہور کیلئے روانہ ہوا جس کو سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد اشتیاق پال ۔ انجنےئر حافظ سرفراز احمد رہنما پی پی پی اورہنما پیپلزٹریڈ ونگ راؤ یونس نے لاہور کیلئے الوداع کیا ۔قافلہ میں شامل رخسانہ کوثر سابق ضلعی صدر (خواتین) چوہدری وسیم ،آصف زمان ڈار، ھافظ محمد صدیق، لالہ عبدالشکور، مرزا زاہد،ملک خادم حسین بلاول ورکرز آرگنائزیشن(پنجاب) چوہدری صفدر چیرمین پیپلز فاؤنڈیشن، محترمہ ثریا عجائب،محترمہ زینت تاج، یوتھ ونگ کے بلاول نظامی، نوید اعجاز، گل شیر و دیگرجبکہ دینہ سے قافلہ کی قیادت ملک اسد اعوان اور سوہاوہ سے قافلہ کی قیادت مرزا عبدالغفار سابق تحصیل صدر سوہاوہ الحاج ظہور عالم بٹ سابق صدر سٹی جہلم اور پیپلز لیبر بیورو کے سابق صدر مرزا ستار بیگ کے جلوس رخسانہ کوثر کی زیر قیادت لاہور کیلئے روانہ ہوا۔ اس موقعہ پر پیپلز ٹریڈ ونگ کے رہنما راؤ یونس نے جئے بھٹو کے نعرے لگوائے اور قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہو گیا۔
The post پاکستان پیپلز پارٹی کا 49 یوم تاسیس جہلم سے جیالوں کی لاہور روانگی appeared first on JhelumGeo.com.