Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

فورک لفٹر ڈرائیور کی پھرتیاں لینے کے دینے پڑھ گئے

$
0
0

جہلم(محمداشتیاق پال)فورک لفٹر ڈرائیور کی پھرتیاں لینے کے دینے پڑھ گئے، عوامی سماجی حلقوں کا جہلم شہر ست فورک لفٹر کی بندش کا مطالبہ، کئی ڈرائیور کی نالائقی سے کئی قیمتی گاڑیوں کا ستیاناس انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ، تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریفک پولیس نے غلط پارکنگ کرنے والے ڈرائیوروں کی گاڑیوں کو فورک لفٹر سے اٹھا کرلے جانے اور جرمانہ وصول کرنے کیلئے پرائیوٹ ٹھیکہ دے رکھا ہے ، فورک لفٹر کا ڈرائیور منچلے لڑکوں کی طرح گاڑی اٹھاتے ہی اپنے کرتب دکھانے شروع کر دیتا ہے گذشتہ روز ایک شہری نے بینک کے سامنے اپنی گاڑی کھڑی کی اور بینک کے اندر چلا گیا تا فورک لفٹرڈ رائیور نے گاڑی اٹھائی اورتیز رفتاری سے چل دوڑا جب میجر اکرم شہید یادگار کے سامنے ریسکیو1122 کے سامنے پھرتی سے لفٹر کو موڑا تو وہ زیادہ اوبچا اور ان بیلنس ہونے کی وجہ سے نئی گاڑی انجن کی طرف گری اور بعد میں الٹ گئی ریسکیو 1122 کے نزدیک کھڑی ریڑھی کا مالک معجزانہ طور پر بچ گیا مگر گاڑہ کا کم از کم2 لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا،ٍ جس پر گاڑی مالک اور ٹھیکیدار کے ملاز م میں تکرار شروع ہو گئی۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے تو بلدیہ کو مناسب پارکنگ کا بندوبست کرنا چائیے اور فورک لفٹر کا شہر سے خاتمہ ہونا چائیے تاکہ آج اگرتیسری دفعہ گاڑی گر رہی ہے اگر خدانخواستہ کوئی جانی نقصان ہوا تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا جو عوام اوع ضلعی انتظامیہ کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔۔؟

The post فورک لفٹر ڈرائیور کی پھرتیاں لینے کے دینے پڑھ گئے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles