Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مرکزی انجمن تاجران کا جمہوریت کی راہ پر گامزن ہونا تاجر برادری کیلئے نیک شگون ہے،راجہ محمد عمران

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)مرکزی انجمن تاجران کا جمہوریت کی راہ پر گامزن ہونا تاجر برادری کیلئے نیک شگون ہے ،عرصہ دراز سے جہلم کے تاجروں پر جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط تھی،چودہ ،پندرہ سال قبل آمرانہ دور حکومت میں تاجروں کو ساتھ ملایا گیا اور ڈرا دھمکا کر من پسند لوگوں میں عہدے تقسیم کیے گئے،آمرانہ دور حکومت میں مرکزی انجمن تاجران جہلم کے جو الیکشن کروائے گئے وہ ’’ٹوپی ڈرامہ‘‘تھے،14،پندرہ سال بعد استحکام تاجر گروپ نے تاجروں کے مسائل اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے تاجروں کو متحد اور منظم کرکے جمہوری عمل کو فروغ دینے اور الیکشن کروانے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس پر استحکام تاجر گروپ کے تمام راہنماؤں کو ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار تاجر راہنما راجہ محمد عمران خان نے مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن کے حوالہ سے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے مکمل طور پر غیر جانبدار ہے اور احسن طریقے سے کام کررہی ہے،ون شٹر ون ووٹ بہترین فارمولہ ہے اس کے تحت تمام دوکاندار اپنی مرضی سے صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کر سکیں گے،راجہ عمران خان نے کہا کہ آمرانہ دور حکومت میں پروان چڑھنے والے نام نہاد تاجر راہنماؤں کو ہٹ دھرمی اور انا پرستی چھوڑ کر جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہیے ،اگر کسی کو عہدوں کا اتنا ہی لالچ ہے تو الیکشن لڑیں اور منتخب ہو کر شوق پورا کریں،انہوں نے کہا کہ ایسے دوکاندار جن کے ووٹ نہیں بن سکے،وہ پانچ دسمبر سے قبل اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروا لیں ،انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں کے حقوق اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں،ہمیں عہدوں کی لالچ نہیں اور نہ ہی ’واسکٹ ‘پہن کر خود ساختہ لیڈر بننے کا شوق ہے،ہمارا مشن تاجربرادری کو متحد کرکے جمہوریت کو فروغ دینا ہے،انشاء اللہ ماہ دسمبر مرکزی انجمن تاجران جہلم کے الیکشن کا مہینہ ہے،الیکشن کمیشن ایک دو روز میں الیکشن شیڈول جار ی کر دے گا۔

The post مرکزی انجمن تاجران کا جمہوریت کی راہ پر گامزن ہونا تاجر برادری کیلئے نیک شگون ہے،راجہ محمد عمران appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles