جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نوجوان کو کاروبار کے متعلق آگاہی کے سلسلہ میں ایک یوتھ ٹریننگ پروگرام ضلع کونسل ہال جہلم میں منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کو کاروبار کرنے کا طریقہ کار اور کاروبار کی نوعیت کے علاوہ آن لائن بزنس اور ایمپورٹ ایکسپورٹ کے بارے میں آگاہی دی گئی،اس میں جہلم شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس تقریب کی ماسٹر آف سیرمنی کے فرائض جہلم چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبرا سحاق ڈار نے ادا کیے،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اپنے ملک سے یکجہتی کیلئے قومی ترانہ پڑھ گیا، سنٹرل مینجمنٹ اینڈ ٹریننگ سلوشن کے سی ای او نصیر اختر کے علاوہ ٹرینر وقاربھٹی نے نوجوان نسل کو بزنس کے بارے میں آگاہی لیکچر دیے،انہوں نے اچھے کاروبار کیلئے یوتھ کو نئے آئیڈیز سے روشناس کرایا،بزنس انویسٹمنٹ کا طریقہ کار اور مارکیٹنگ کے بارے میں معلومات فراہم کیں، اس تقریب کے مہمان خصوصی جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر جناب ارشد محمود تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں نائب صدرجہلم چیمبر آف کامرس ملک انوار الحق،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید تھے،جہلم چیمبر کے نائب صدر ملک انوار الحق نے اپنے خطاب میں حاضرین کو ایکسپورٹ کے طریقہ کار پر لیکچر دیا اور کہا کہ آپ اپنی سرمایہ کاری کیے بغیر یا کم سرمایے سے اپنے بزنس کو کامیاب بنا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس سے کاروبار کے سلسلہ میں یا ایکسپورٹ کے سلسلہ میں کسی قسم کی معلومات درکار ہوں تو مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں، سابق صدر ڈاکٹر ناہید کوثر نے جہلم چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے افادیت پر روشنی ڈالی اور انہوں نے کہا کہ جہلم چیمبر کے دروازے نوجوانوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،ایسے نوجوان بچے اور بچیاں جو تعلیم سے فارغ ہو چکے ہیں وہ اپنا کاروبار شروع کرنے کی غرض سے جو بھی معلومات چاہیے چیمبر ہر وقت ان سے تعاون کیلئے تیار ہے،آخر میں جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر جناب ارشد محمود نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان بچوں اور بچیوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی انتہائی مصروفیات سے ٹائم نکال کر ہمارے یوتھ ٹریننگ پروگرام کا حصہ بنے،انہوں نے کہا کہ آپ چیمبر کے دفتر میں تشریف لائیں اپنا کاروبارکی شروعات کیلئے جہلم چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ لیں جس کا طریقہ کار نہایت ہی آسان ہے،اس سے آپ اپنا کاروبار قانونی طور پر شروع کر سکتے ہیں اور چیمبر آپ کے کاروبار کو بڑھانے میں آپ کی پوری مدد اور راہنمائی کریگاجس کیلئے جہلم چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری محمد عقیل اور سٹاف کے علاوہ آپ مجھے بھی ہمہ تن تعاون پائیں گے ،صدر چیمبر آف کامرس نے سنٹرل مینجمنٹ اینڈ ٹریننگ سلوش کے سی ای او نصیر اختر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے جہلم آکر یوتھ ٹریننگ پروگرام کو چار چاند لگائے،،بعدازاں نوجوان بچوں اور بچیوں نے بتایا کہ جہلم میں چیمبر آف کامرس کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ تھی جس سے ہمیں کاروبار کے سلسلہ میں کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں جس کیلئے ہم جہلم چیمبر آٖف کامرس کے صدر اور ان کی انتظامیہ کے انتہائی مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کیلئے اس طرح کے پروگرام جہلم چیمبر آف کامرس منعقد کرتا رہیگا۔
The post جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نوجوان کو کاروبار کے متعلق آگاہی کے سلسلہ میں ایک یوتھ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد appeared first on JhelumGeo.com.