جہلم(افتخار کاظمی)پچھلے دنوں ایور نیوز سٹوڈیو لاہور میں فلم انڈسٹری کے نامور رائٹر ڈائریکٹر سلیم مراد کی اردو فلم’’ پیار کی ایف آئی آر ‘‘ کی اوپنگ کی گئی ،اس فلم کے فلم سار رانا جاوید اقبال ،معاون فلم ساز رانا نوید جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جبار باری ،نغمان سلیمی جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شامل ارباز خان ،ریمبو،افتخار ٹھاکر،اکرم اداس،رابی پیرزادہ ،رفاقت کھوکھر،منا جہلمی،افتخار کاظمی،جبار باری شامل ہیں ایور نیوز سٹوڈیوکے ایک خوبصورت فلور میں خوبصورت سیٹ پر اس فلم کی اوپنگ کے سلسلہ میں ایک شاندار اور پررونق تقریب کی گئی اس فلم کی اوپنگ کی مہمان خصوصی چوہدری اشتیاق احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،ممبر پاکستان بار کونسل نے اپنے دست مبارک سے کی،یہ فلم ایک اچھی اور معیاری کہانی پر بنائی جارہی ہے جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور رائٹر ڈائریکٹر سلیم مراد جنہوں نے اس سے قبل بے شمار پنجابی اور پشتو فلموں کے رائٹر اور ڈائریکشن دے چکے ہیں یہ فلم بھی سلیم مراد کی ڈائریکشن میں بنائی جارہی ہے انشاء اللہ عوام کو پسند آئے گئی،
The post نامور رائٹر ڈائریکٹر سلیم مراد کی اردو فلم’’ پیار کی ایف آئی آر ‘‘ کی اوپنگ appeared first on JhelumGeo.com.