Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جامع مسجد مدنی رجی پور ٹاہلیانوالہ میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)جامع مسجد مدنی رجی پور ٹاہلیانوالہ میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد ،میٹنگ خطیب جامع مسجد مدنی نئی آبادی کھرالہ سید ریاض حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ،میٹنگ میں قاری غلام مصطفی کوثر،حافظ رضا ایڈووکیٹ،حافظ افضال،حافظ سید فیض الحسن اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔تفصیلا ت کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے موقع پر جلسے جلوسوں اور محافل نعت کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے شروع ہو گیا ہے ،گزشتہ روز جامع مسجد مدنی نئی آبادی کھرالہ کے خطیب سید ریاض حسین شاہ کی زیر صدارت جلوس کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یہ طے پایا گیا کہ عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس مقرر وقت پر نئی آبادی کھرالہ سے شروع ہو کر بلال ٹاؤن ،سول لائن روڈ سے ہوتا ہوا شاندار چوک پہنچے گا مختلف مقامات پر علماء کرام خطاب کریں گے ،سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ امن وامان قائم رکھنے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مشکوک افراد پر نظر رکھنی ہو گئی اور اپنی سیکیورٹی کے انتظامات بھی بہتر بنانے ہوں گے،ہمیں چاہیے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

The post جامع مسجد مدنی رجی پور ٹاہلیانوالہ میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images