Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف چوہان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

$
0
0

ملکوال(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف چوہان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے ڈی سی او مظفر خان سیال سے تعارفی ملاقات میں ڈی سی او نے انہیں ہدایت کی کہ وہ تحصیل کی بہتری کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کریں اور بالخصوص ریونیو میں اضافے اور ترقیاتی کاموں کی بر وقت تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ آصف چوہان نے ڈی سی او کو یقین دلایا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ واضح رہے کہ آصف چوہان اس سے پہلے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے۔ وہ بطور ڈی ڈی او آر بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کے پیش رو آصف رضا رخصت پر چلے گئے ہیں۔

The post اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف چوہان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles