Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات خوش آئند اقدام ہے،فاروق یونس ڈار

$
0
0

جہلم(محمدشہباز بٹ)مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات خوش آئند اقدام ہے اس سے تاجروں کو اپنے حقیقی نمائندے جمہوری طریقہ کار سے منتخب کرنے کا موقع ملے گا،تاجروں کے مسائل حل ہوں گے،تمام دوکانداروں کو چاہیے کہ جمہوری عمل کا حصہ بنتے ہوئے اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں،جمہوری عمل کو فروغ دینے اور تاجر برادری کو متحد کرنے کی کوششوں پر استحکام تاجر گروپ اور الیکشن کمیشن کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار پیپلز ٹریڈ ونگ کے صدر فاروق یونس ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مرکزی انجمن تاجران جہلم جمہوریت کی پٹری سے اتری ہوئی تھی اور تاجر مختلف گروپوں میں تقسیم ہو کر سیاسی شخصیات کے آلہ کار بنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے آئے روز تاجروں کو مسائل درپیش تھے،کبھی جھوٹے مقدمات درج ہو جاتے تو کبھی تاجروں کو تجاوزات آپریشن کے نام پر تنگ کر کے سامان ضبط کر لیا جاتا ،کبھی سیاسی مخالفت کا نشانہ بنایا جاتا تو کبھی ٹی ایم اے کے کرایہ داران تاجروں کو ڈرا دھمکا کر مقاصد حاصل کیے جاتے،فاروق یونس ڈار نے کہا کہ الیکشن جمہوریت کا حسن ہے،تمام تاجروں کو چاہیے کہ سیاسی وابستگیوں اور ذاتی جھگڑوں اور اختلافات سے باہر نکل کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ،جمہوری عمل کو فروغ دے کر ایسے نمائندے منتخب کیے جائیں جو ذاتی مفاد کی بجائے تاجر برادری کے حقوق اور فلاح وبہبود کیلئے کام کر سکیں،انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات میں کسی قسم کی سیاسی یا سرکاری مداخلت قبول نہیں کی جائیگی،میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ہمارے گروپ میں شامل متعدد تاجروں کا تعلق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے ہے لیکن ہم سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر تاجروں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ،فارو ق یونس ڈار نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات دسمبر میں ہو جانے چاہیے اور تمام تاجروں کو چاہیے کہ بڑھ چڑھ کر جمہوری عمل میں حصہ لیں۔

The post مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات خوش آئند اقدام ہے،فاروق یونس ڈار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles