جہلم(عبدالغفور بٹ)ادارہ ادب فیروز جہلم (بانی اقبال کوثر)کے زیر اہتمام مشاعرہ میجر اکرم شہید لائبریری میں منعقد ہوا جس میں شعراء کرام امجد میر،سید میر،محمد طاہر،محمد اشفاق حیدر،احسان شاکر،ڈاکٹر قمر صدیقی،اقبال انور،امین فاروقی،ذوالفقار زلفی،افتخار موتی ہار،اقبال ناظر،اعجاز روشن،سعید تمنا،رفعت یاسمین،ربیعہ کنول،ڈاکٹر اشفا ق حسین نے شرکت کی،تلاوت قرآن پاک میں محمد طیب نے سعادت حاصل کی اور نعت رسول مقبولﷺ محمد اشفاق حیدر نے پیش کی،مشاعرہ کا پہلادور اقبال اور انسانیت پر بحث کرنا تھا دوسرا دور مشاعرہ ہوا جس کی نظامت اقبال ناظر نے کی جبکہ صدارت ریاض انور ایڈووکیٹ مہمان خصوصی ڈاکٹر حبیب الرحمن حبیب اور مہمان اعزاز سید اصغر اور اعجاز روشن تھے،آئندہ مشاعرہ 25دسمبر 2016کو میجر اکرم شہید میں ہوگا۔
The post ادارہ ادب فیروز جہلم (بانی اقبال کوثر)کے زیر اہتمام مشاعرہ میجر اکرم شہید لائبریری میں منعقد ہوا appeared first on JhelumGeo.com.