Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،235گرام چرس ،03لیٹر شراب اور پسٹل 30بور معہ 3روند برآمد

$
0
0

ہرن پور ( عابد قریشی)یاسر محمود ،خاور حسین سکنہ کھیوڑہ سے 10 بوتلیں شراب برآمدجبکہ تیز رفتار ویلر ڈرائیورعلی رضا ولدبشیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پٹرولنگ پولیس ہمراہ محمود الحق ASI نے بحکم SSP ملک یوسف روالپنڈی ریجن، محمد افتخار DSP پٹرولنگ جہلم ہرنپور کے کے نزدیک دروان ناکہ بند ی ریکنگ پر دو ملزمان یاسر محمود اور حامدحسین سکنہ کھیوڑہ سے دیسی شراب کی دس عدد بوتلیں برآمد کر کے کے Po3/4 کے تحت جبکہ ایک تیز رفتار 10 ویلر ٹرالہ ڈرائیورعلی رضا ولدبشیر احمدکے زیر دفعہ 279 ت پ تھانہ میں درج کر وادیئے ذرائع کے مطابق پنڈ دادنخان پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس پنڈ دادنخان نے گاڑیوں کے کاغذات چیک کر نے کا عمل بھی تیز کر دیا ہے، جس کی مد میں پٹرولنگ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو اصل کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کر دہیں۔

پنڈ دادنخان(عابد قریشی+ مہرنویدحیدر) حسن اسد علوی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس نے نا جائز اسلحہ رکھنے والوں او ر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے صداقت علی ASIنے ملزم اظہر عباس ولد گل زمان قوم اعوان سکنہ موہڑہ ملکاں سوہاوہ سے پسٹل 30بور معہ 3روند ،تھا نہ پنڈدانخان کے ارشد محمود SIنے ملزم شبیر احمد ولد ظہور احمد قوم یوسف زئی سکنہ محلہ شہیداں ٹوپی تحصیل وضلع صوابی سے 235گرام چرس اور تھانہ پنڈ دانخان کے ہی حسن رضا ASIنے ملزم جلال نذیر ولد محمد نذیر قوم میانہ سکنہ راول تحصیل پنڈدانخان سے 3لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے اور مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

The post ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،235گرام چرس ،03لیٹر شراب اور پسٹل 30بور معہ 3روند برآمد appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles