میاں منور حسین سکول کے ساتھ ساتھ علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے، میاں منور حسین دو بار ہیڈ ماسڑمقرر ہوئے جبکہ ہیڈ ماسڑ کی عدم موجودگی میں سکول کے سرپرستِ اعلیٰ تصور کیے جاتے تھے،میاں منور حسین سابق ہیڈ ماسڑ مرحوم شوکت علی خان کے چچا زاد بھائی تھے،
ہرن پور(عابد قریشی+مہرنوید حیدر)گورنمنٹ ہائی سکول ہرنپور کے سابق ریٹارڈ ہیڈ ماسڑ میاں منو ر حسین گزشتہ روزدار فانی سے رخصت ہوگئے میاں منور حسین سابق ہیڈ ماسڑ مرحوم شوکت علی خان کے چچا زاد بھائی تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوا ئز ہائی سکول ہر ن پورکے سابق ہیڈ ماسٹر میاں منو ر حسین گزشتہ روز اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے،میاں منور حسین سکول کے ساتھ ساتھ علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے، عاجزی و انکساری ، محبت و خلوص اور جذبہ شفقت ان کی زندگی کالازمی حصہ رہا،اہل علم خواہ وہ ان سے سینئر تھے یا جونیئر جہاں بھی ملتے سر آنکھوں پے بٹھا لیتے،
میاں منور حسین کلاس اول سے دہم تک ہر طالبعلم کیلئے شفیق باپ کی مانند تھے یہی وجہ تھی کہ ہر طالب علم ان کی بات کو دھیان سے سن کر اس پر پوری طرح عمل کرتا،آپ سکول میں ہوتے یا سکول سے باہر ہر جگہ پہ نظم و ضبط کو رجیح دیتے،ریٹارڈ ہیڈ ماسڑ غلام رسول ضیاء کے بعد آپ پہلی بار سکول کے نگران ہیڈ ماسٹر مقر ر ہوئے،جبکہ دوسری بار مرحوم ہیڈ ماسٹر میاں شوکت علی خان کی جگہ پر سکول کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے، آپ میاں شوکت علی خان کے چچا زاد بھائی تھے ،سکول میں ہیڈ ماسڑ کی عدم موجودگی میں سکول انتظامیہ اور سکول سٹاف آپ کو سرپرست اعلیٰ تصور کیے جاتے تھے، علاقے میں ہر کسی کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے یہی وجہ تھی کہ آپکے انتقال کے خبر سنتے ہی ہر آنکھ اشک بار ہوگئی،علم سے زوق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا،نمازجنازہ میں سکول سٹاف ،سیاسی و سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، میاں منور حسین صاحب کو ان کے آبائی قبرستان میں مرحوم ہیڈ ماسٹر میاں شوکت علی خان کے بائیں پہلومیں نم آنکھوں اور بوجھل دل کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔
The post گورنمنٹ ہائی سکول ہرنپور کے سابق ریٹارڈ ہیڈ ماسڑ میاں منو ر حسین گزشتہ روزدار فانی سے رخصت ہوگئے، appeared first on JhelumGeo.com.