پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)ٹی ایم اے کی غفلت یا متعلقہ عملے کی کمی شہر میں سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم،تفصیلات کے مطابق قدیم معدنی شہر کھیوڑہ سرِشام ہی ناکارہ سٹریٹ لائٹس کیوجہ سے اندھیرے میں ڈوب جاتاہے ،دو یونین کونسل اور پچاس ہزار سے زائد آبادی کا حامل سیاحتی شہر کی گلیوں اور سڑکوں پرنصب شدہ لائٹس ٹی ایم اے کی عدم دلجسپی کیے باعث ناکارہ ہو چکی ہیں،بعض پول بالکل ناکارہ ہو چکے ہیں جب کہ اکثر پولز پر لائٹس نام کی کوئی چیز ہی نہیں جس وجہ سے شام ہوتے ہی سڑکیں اور گلیاں اندھیرے میں چھپ جاتی ہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے،صرف مقامی سوڈا کمپنی نے اپنی حدود تک سیکورٹی کے لیے کچھ روشنی کر رکھی ہوتی ہے۔اس حوالہ سے بلدیہ کھیوڑہ کے عملے کا موقف ہے کہ ہمارے پاس سٹاف کی قلت ہے تحصیل بھرمیں صرف ایک الیکٹریشن ہے جس پر کام کا دباؤ رہتا ہے۔واضع رہے کہ عرصہ دراز سے چیف آفیسر کھیوڑہ کی سیٹ خالی ہے جس سے متعلقہ انتظامی امور کے حل ہونے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ضلع جہلم کے سب سے بڑے صنعتی اور کروڑوں روپے ریونیودینے والے شہر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کر کے اس کی بنیادی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
The post ٹی ایم اے کی غفلت یا متعلقہ عملے کی کمی شہر میں سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم appeared first on JhelumGeo.com.