Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سوہاوہ ۔ایلیمنٹری ونگ اسکولز)مردانہ ( کا مراکز کی سطح پروزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام2016 ء مضمون نویسی اُردو ،انگریزی کا انعقاد ۔

$
0
0

سوہاوہ( نمائندہ جہلم جیو )تحصیل سوہاوہ میں ایلیمنٹری ونگ اسکولز)مردانہ ( کا مراکز کی سطح پروزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام2016 ء مضمون نویسی اُردو ،انگریزی کا انعقاد گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول سوہاوہ میں ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی حبیب اللہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،سوہاوہ اور نعیم اخترمرزا ،وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول سوہاوہ تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مضمون نویسی اُردو ،انگریزی کے مقابلے میں گورنمنٹ اورپرائیویٹ اسکولز کے طلبا نے شرکت کی۔تمام ججز نے رزلٹ بنانے میں انصاف اور شفاف تقاضوں کو بروئے کا ر لایا۔پر وگرام کے فوکل پرسن طالب حسین ہا شمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرنے ادبی پروگرام کو کامیاب بنانے پر محمد ضیاء فاروق،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرسوہاوہ،چوھدری محمد رشید،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ڈومیلی، محمد شکیل چوھدری،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر گتر اور ایلیمینٹری اسکولز کے سربراہان ادارہ کا شکریہ اداکیا۔ تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی نعیم اختر صاحب نے طلبا کو رزلٹ سنایا ، مراکز لیول پر پوزیشنز لینے والے طلبا کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی حبیب اللہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،سوہاوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب شہباز شریف صاحب نے اس سال بھی اسکولز کی سطح پر مقابلہ جات منعقد کروائے طلبا کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا شاندار موقع فراہم کیا۔اس سلسلہ میں ناقابل یقین ٹیلنٹ سامنے آیا۔پر وگرام کے فوکل پرسن طالب حسین ہا شمی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا دارومدارصرف اور صرف تعلیم پر ہی نہیں بلکہ اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ اس ملک میں رہنے والے لوگوں کے اندرچھپی ہوئی صلاحیتوں کو نہ صرف مکمل طور پر اجاگر کیاجا تا ہے بلکہ ہمارے ملک کے اندر رہنے والے لوگوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں سے کماحقہ فائدہ بھی نہیں اٹھایا جاتا ہے۔اس پروگرام سے بہت سے نایاب موتی سامنے آئے ہیں۔

The post سوہاوہ ۔ایلیمنٹری ونگ اسکولز)مردانہ ( کا مراکز کی سطح پروزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام2016 ء مضمون نویسی اُردو ،انگریزی کا انعقاد ۔ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles