Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پیکج 100 ارب روپے صرف اور صرف زراعت کے فروغ اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے مختص

$
0
0

جہلم(نمائندہ جہلم جیو)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب کی خوشالی ،زراعت کو فروغ ، فی ایکڑ پیداوار میں اضافے ، کسانوں کی فلاح کیلئے 100 ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا انقعاد کیا ہے اس پیکج کے تحت 100 ارب روپے صرف اور صرف زراعت کے فروغ اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے مختص کے گئے ہیں ۔ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور کسان اس صوبہ میں شہ رگ کی ماند ہیں ملکی ترکی کے لئے حکومت پنجاب کا نہ صرف بڑے بلکے چھوٹے کسان اس سے مستفید ہوں گے۔ ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے دیے گئے100 ارب روپے کے کسان پیکج2016-17 کے تحت ضلع جہلم میں زرعی کاشتکاری کے فروغ کیلئے گندم کے جدید ترین صحت مند بیج کو جہلم بھر کے کسانوں میں مفت گندم کے بیج کے50 کلو وزن کے بیگ تقسیم کیے۔ انہوں نے بتایا کے وزیرا علی میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر کے کسان بھائیوں کو 100 ارب روپے کا پیکج دیاہے اور پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا پیکج آج تک کسی حکومت نے کسانوں کو نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب زرعی صوبہ اور حکومت پنجاب زراعت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے جس کے فوائد کسانوں تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں اور آنے والے وقت میں زراعت ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کسانوں سے بات کرتے ہوئے ان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کے حکوت پنجاب آیندہ بھی اسی طرح کے ریلیف پیکج دیتی رہی گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت صحیح معنوں میں قومی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ زراعت کا فروغ، کسانوں کی خوشحالی اور فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارا مشن ہے ۔ اس پیکج کے علاوہ زراعت کو فروغ دینے کی لئے پولیسیاں مرتب کی جائے گی۔ صوبے کو خطے کا زراعت اور غلے کا گھر بنانا اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے ۔ کیا وجہ ہے کہ ہم آج بھی زراعت کے شعبے میں پیچھے ہیں اور اسے ہم صحیح معنوں میں ترقی دینے میں ناکام ہیں۔ کسان پیکج کے تحت کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے 13 ارب روپے کا پروگرام جس سے صوبہ کے 4لاکھ 50ہزار کاشتکار فائدہ اٹھائیں گے جن کو ربیع اور خریف میں بالترتیب 25ہزار روپے اور40ہزارروپے فی ایکڑ قرضہ جاری کیا جائے گا۔ کسانوں کو سمارٹ فونز کی فراہمی تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور جدید زرعی معلومات سے ہمہ وقت باخبر رہ سکیں، ڈی اے پی اور یوریا کھادوں پر 9.49 ارب روپے کی سبسڈی جس کی وجہ سے بالترتیب 300 اور 400 روپے فی بوری قیمت میں کمی، کپاس کے تصدیق شدہ بیج کو پیدا کرنے اور کاشتکاروں کو فراہمی کیلئے سسٹم کی تبدیلی 3 ارب روپے جس سے 10لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے ،جہلم کے علاوہ ہر ضلع میں جدید زرعی مشینری کی فراہمی کیلئے مراکز 1.20ارب روپے سالانہ، موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی، جس میں ڈرپ اریگیشن، ٹنل فارمنگ اور شمسی توانائی پر مشتمل ٹیوب ویلوں کی فراہمی 2.05ارب روپے ، زرعی پیداوار کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ویئر ہاؤس بنانے کیلئے 2.5 ارب روپے کا پروگرام ، زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت5.35 روپے ، زرعی ادویات پر جنرل سیلز ٹیکس کا مکمل خاتمہ، کسانوں کی باہمی انجمنوں کے قیام کیلئے5 ارب روپے سالانہ کی فراہمی سمیت ایگریکلچر کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔ فصلوں کی بہتر آبپاشی کیلئے 36 ارب روپے پر مشتمل اصلاح آبپاشی کا 5سالہ پروگرام جس میں پختہ کھال، لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی، قطرہ قطرہ آبپاشی، گندم کے تصدیق شدہ بیج کی فراہمی کیلئے 30کروڑ روپے سالانہ، خطہ پوٹھوار کو وادی زیتون میں تبدیل کرنے کیلئے 5 سال میں 8 ارب روپے کا پروگرام، محکمہ زراعت کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی مرکز میں تبدیل کرنے کا4.5 ارب روپے کا منصوبہ تاکہ کاشتکاروں کو جدید طریقہ ہائے زراعت سے بہتر طورپر آگاہ رکھا جاسکے ، مشینی کاشت کے ذریعے جدید زراعت کو فروغ دینے کیلئے1.11 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ شامل ہے ۔ کپاس، باسمتی چاول کی مارکیٹ پر پاکستان کی اجارہ داری، پاکستان دنیا کا چوتھا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے ، لائیوسٹاک کے حوالے سے شاید پاکستان دسواں بڑا ملک ہے اس منصوبہ کے تحت پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذریعے کاشتکاروں کو دالوں کی ترقی دادہ اقسام کے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی کے علاوہ لائنوں میں کاشت کے لیے 136 ملٹی کراپ ڈرل کی نصف قیمت پر تقسیم کی جارہی ہیں۔ان کاوشوں کے نتیجہ میں دالوں کی کاشت کو فروغ حاصل ہو گا اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔

The post پیکج 100 ارب روپے صرف اور صرف زراعت کے فروغ اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے مختص appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles