جہلم(افتخار کاظمی)حضرت امام حسینؑ و شہداء کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،مرکزی جلوس جعفریہ امام بارگاہ مشین محلہ نمبر 1سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بیٹھک مراد بخش کے مقام پر اختتام پذیر ہوا ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،ڈی پی او جہلم سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے،داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حضرت امام حسینؑ اور شہداء کربلا کا چہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا،چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جعفریہ سے برآمد ہوا ، ایک جلوس بشیر حسین روہتاسی اور دوسرا جلوس سید محسن زیدی کے گھر سے برآمد ہوا یہ دونوں جلوس جعفریہ امام بارگاہ پہنچے جہاں پر مجلس کا انعقاد ہوا بعدازاں مرکزی جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا شاندار چوک سے بیٹھک شیخ مراد بخش پہنچا اس دوران ایک جلوس چھوٹے تعزیہ کے ساتھ چٹائی بازار سے بیٹھک شیخ مراد بخش پہنچا ،پھر یہ اکٹھا ہو کر واپس شاندار چوک سے ہوتا ہوا مین بازار میں سے گزر کر چوک اہلحدیث سے ٹویہ محلہ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بیٹھک شیخ مراد بخش پر پہنچ کر رات گئے اختتام پذیر ہوگیا،چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ،پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ رضا کاروں اور مختار فورس کے جوانوں نے بھی سیکیورٹی فرائض سرانجام دیے،ڈی پی اوجہلم حسن اسد علوی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ،داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا،ٹریفک پولیس ،ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار احمد کی نگرانی میں ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے میں مصروف عمل رہے ۔
The post جہلم میں امام حسینؑ و شہدائے کربلا کے چہلم کا جلوس appeared first on JhelumGeo.com.