کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)کھیوڑہ شہر گلیوں سمیت مرکزی شاہراہ پر سرشام اندھیرے کا راج،مقامی فیکٹری کی باونڈری وال کے ساتھ لگیں چندلائیٹس کے علاوہ پورے شہر میں مرکزی سڑک سمیت اندرون آبادی میں مکمل اندھیروں کا راج ہوتاہے ،عرصہ دارز سے خراب لائیٹنگ کے نظام کی مرمت کا مقامی انتظامیہ کے پاس کوئی شیڈول ہی نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مشہور قدیم اور معدنی شہر کھیوڑہ سرِشام ہی ناکارہ سٹریٹ اور روڈ لائٹس کیوجہ سے اندھیرے میں ڈوب جاتاہے ۔ٹی ایم اے کی غفلت یا متعلقہ عملے کی کمی کا رونا دونوں صورتوں میں نقصان عوام کا ہی ہے دو یونین کونسل اور پچاس ہزار سے زائد آبادی کا حامل سیاحتی علاقہ کھیوڑہ سرِشام ہی اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے کیونکہ سٹریٹ لائٹس اور روڈ لائٹس دونوں ہی ٹی ایم اے کی عدم دلجسپی کی وجہ سے کافی عرصہ سے ناکارہ ہو چکی ہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔پورے علاقہ میں مین روڈ کا مخصوص چند سو فٹ کا ٹکڑا روشن ہوتاہے جو مقامی سوڈا کمپنی نے اپنی سیکورٹی کے لیے لگا رکھی ہیں اس سلسلہ میں بلدیہ کھیوڑہ کے عملے کا موقف ہے کہ ہمارے پاس سٹاف کی قلت ہے پوری تحصیل میں صرف ایک الیکٹریشن ہے۔جس پر کام کا بے تحاشہ لوڈ ہے یاد رہے عرصہ دراز سے چیف آفیسر کھیوڑہ کی سیٹ خالی پڑی ہے جس سے علاقے کے انتظامی امور کے حل ہونے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ضلع جہلم کے سب سے بڑے صنعتی شہر اور کروڑوں روپے ریونیودینے والے شہر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کر کے اس کی بنیادی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
The post کھیوڑہ شہر گلیوں سمیت مرکزی شاہراہ پر سرشام اندھیرے کا راج appeared first on JhelumGeo.com.