Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جعلی عامل اپنے ساتھی کے ہمراہ غریب محنت کش کے گھر سے 11 تولے سونا اور 4 ہزار روپے نقدی ہتھیا کر فرار

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار)جعلی عامل اپنے ساتھی کے ہمراہ غریب محنت کش کے گھر سے 11 تولے سونا اور 4 ہزار روپے نقدی ہتھیا کر فرار ہوگیا تفصیلات کے مطابق محلہ مصطفی آباد کے رہائشی غریب محنت کش محمدیعقوب ولد اللہ دین نے تھانہ میانی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 19 ستمبر کے روز شہزادامجداور مدثر شاہ ولد یعقوب شاہ سکنہ چک نظام میرے گھر بچی کو دم کرنے کے لئے آئے اور مجھے دم کرنے کے لئے سات مساجد سے پانی لانے کے لئے بھیج دیا اور جب میں پانی لے کر گھر پہنچا تو گھر میں موجود خواتین نے بتایا کہ جعلی عامل پیر 11 تولے سونا اور 4 ہزار روپے نقدی ڈبل کرنے کے نام پر ہتھیا کر فرار ہوگئے ہیں بعد ازاں ملزمان نے پنچائت کے سامنے نوسربازی کا اقرار کر تے ہوئے سونا اور رقم واپس کرنا کا وعد ہ کرتے ہوئے مسلم کمرشل بنک کا چیک دے دیاکہ مقررہ وقت کے اندر سونا اور رقم واپس کر دیں گے تاہم اب ملزمان ٹال مٹول کر تے ہوئے انکاری ہوگئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف دیا جائے ۔

The post جعلی عامل اپنے ساتھی کے ہمراہ غریب محنت کش کے گھر سے 11 تولے سونا اور 4 ہزار روپے نقدی ہتھیا کر فرار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles