Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

خشک ماحول میں سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں میں ڈسٹ کی وجہ سے شہری سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ،

$
0
0

جہلم(سید جاوید رضوی)موسم سرما کے سرد اور خشک ماحول میں سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں میں ڈسٹ کی وجہ سے شہری سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ،شہریوں کی ڈی سی او جہلم سے ہنگامی بنیادوں پر صفائی اور چھڑکاؤ کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کی روائتی سستی کے باعث گزرتے موسم کے مطابق کبھی ادراک نہیں کیا ،جب تک شہری چیختے چلاتے نہیں ،انتظامیہ اپنی روش بدلنے کو تیار نہیں ہوتی ،اب جب کہ موسم سرما کے سرد اور خشک موسم میں سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں میں شہریوں کا ناک پر رومال رکھ کر گزرنا ایک معمول بن گیا ہے مگر ٹی ایم اے کی طرف سے پانی کے چھڑکاؤ کا کوئی اہتمام نہیں کیا ،حالانکہ محکمہ ٹی ایم اے تو شہریوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہی معرض وجود میں آیا ہے مگر شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے دیگر چمک کے زرائع کی طرف نظریں جمی ہوئی ہیں۔آخر میں شہریوں ڈی سی او جہلم محمد اقبال خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر پورے شہر کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنا کر شہریوں کو بیماریوں سے نجات دلائیں،شہریوں کا مطالبہ۔

The post خشک ماحول میں سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں میں ڈسٹ کی وجہ سے شہری سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ، appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles