Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

قو م کی نگاہیں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں قانو ن کی بالاسستی میں ملک و قوم کی بھلائی ہے پروفیسرمحمد نعیم

$
0
0

جہلم(سید جاوید رضوی)قو م کی نگاہیں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں قانو ن کی بالاسستی میں ملک و قوم کی بھلائی ہے پروفیسرمحمد نعیم نے ان خیالات کا اظہار اولڈ سٹوڈنٹس کے ایک گروپ سے سٹڈی روم میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین حالات سے گزر رہا ہے ایک طرف سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اور دوسری طرف سپریم کورٹ میں سیاسی صورت حال کی کشمش جاری ہے اللہ کریم اس مسئلے کو احسن طریقے سے سلجھائیں تاکہ ملک کا امن و امان متاثر نہ ہو ، اسی پس منظر میں عوام حالات کے شدید تناؤ کی وجہ سے اعصابی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں انہوں نے طلبا سے حوصلے برقرار رکھنے اور پوری قوت سے حالات کا مقابلہ کرنے کی تلقین کرنے ہوئے کہ ماضی میں بھی ہم نے بھارت کو شکست فاش دی ہے اور ہم اب بھی چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت ہوش کا ہے جوش کا نہیں ،ہمارے دشمن پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے اور سی پیک کا منصوبہ ان کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے جو ہمارے عظیم دوست چین نے اپنی انتھک محنت اور جاں فشانی سے تکمیل تک پہنچایاہے ،جس کے لئے ہم سول اینڈ ملٹری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آخر میں پروفیسر محمد نعیم نے سٹوڈنٹس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گھبر انے کی ضرورت نہیں قوموں کی زندگی میں مشکلات قوم کو یکجا کرنے اور آزمائش کے لئے آیا کرتے ہیں ،اللہ کے فضل و کرم سے یہ ملک خداداد پاکستان 14اگست ،27رمضان المبارک 1947کو قیامت تک رہنے کے لئے معرض وجود میں آیا ہے اور ہمیشہ اللہ کے فضل و کرم سے قائم رہے گا ان شااللہ ۔

The post قو م کی نگاہیں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں قانو ن کی بالاسستی میں ملک و قوم کی بھلائی ہے پروفیسرمحمد نعیم appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles