Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

شہر کھیوڑہ سے چواسیدن شاہ چکوال کے لیے سفر کر نا انتہا ئی دشوار،سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

$
0
0

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخا ن کے آبا دی کے لحاظ سے بڑے شہر کھیوڑہ سے چواسیدن شاہ چکوال کے لیے سفر کر نا انتہا ئی دشوار ہو چکا ہے۔خطرناک سنگل پہاڑی سڑک کے ذریعے سفر سے تکلیف اور میصبتیں ناقابل برداشت ہو چکی ہیں۔سڑک بری طر ح ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہے بڑے بڑے گڑھے ٹریفک کے لیے خطرناک ہیں۔اس پہا ڑی سڑک کے ذریعے کوئلہ،جسپم،سیمنٹ ،چونے کا پتھر ،نمک اور دیگر خورو نوش دیگر علاقہ جات کو فراہم ہوتا ہے۔بھاری بھر کم لوڈر ڈمپر اور لانگ ویہکل چلنے سے رہی سہی کسر ختم ہو چکی ہے۔سنگل سڑک کی حالت انتہائی مخدوش اور خستہ حال ہے۔کھیوڑہ شہر کے قریب زیڈ موڑ پر ہر وقت ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رھنا معمول بن چکا ہے۔چکوال اور جہلم کی انتظامیہ اور دونوں اضلاع کے اراکین اسمبلی اور حکومت پنجاب سے بے بس عوام نے فوری توجہ کی استدعا کی ہے۔یاد رہے یہ علاقہ 1988 ء سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے لیکن 7 31 اگست کے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں کھیوڑہ شہر سے پا کستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو شکست دی تھی یہ عوام کا شدید غم و غصہ اور رد عمل کا اظہا ر تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت پنجاب نے اس علاقہ کی تعمیر و ترقی اور بہتری پر توجہ نہ دی تو آنے والے الیکشن2018 ء میں نتائج حکمرانوں کے سوچ اور دعوؤوں کے بر عکس ہوں گے۔

The post شہر کھیوڑہ سے چواسیدن شاہ چکوال کے لیے سفر کر نا انتہا ئی دشوار،سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles