جہلم(محمداشتیاق پال)ٹی ایم اے جہلم نے مشین محلہ جادہ روڈ پر سیوریج کی صفائی کا کام سست روی کا شکار ، سڑک پر دو جگہ صفائی کرنے والی مشینیں کھڑی ہیں جس سے ٹریفک کا نظام بھی گڑ بڑ ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق شاندار چوک سے مشین محلہ جادہ روڈ پر سیوریج کی صفائی پر کام شروع کیا گیا جس کیلئے ٹھیکیدار نے دو مشینیں لگا رکھی ہیں اور نہایت سست روی سے کام جاری ہے اس پر مذید ستم کہ رات کے وقت ان مشینوں پر کوئی ایمر جنسی لائٹ بھی نہیں ہے جس سے معلوم ہو کہ سڑک پر کام ہو رہا ہے بلکہ عوام کو ایک ٹریک سے گذرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی سماجی اور ہر مکتبہ فکر نے احمر نائیک(اے ڈی سی جہلم) ایڈمنسٹریٹر TMA جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک تو مشینوں پر رات کے وقت سرخ لائٹ کا بندوست کیا جائے اور کام وکو روانی سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام ٹریفک پریشانی سیبچ سکیں۔
The post ٹی ایم اے جہلم نے مشین محلہ جادہ روڈ پر سیوریج کی صفائی کا کام سست روی کا شکار appeared first on JhelumGeo.com.