جہلم(محمدشہباز بٹ)نامعلوم چور پولیس رضا کار کے گھر کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے ،اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور جمیل ٹاؤن روہتاس روڈ میں رضا کار مبشر بٹ کے گھر داخل ہوئے تالے توڑ کردو لاکھ دس ہزار روپے نقدی ،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارت اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔مقدمہ درج،دوملزمان گرفتار،تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے رضا کار مبشر بٹ اپنے ماموں کے ہمراہ فیصل آباد گیا ہوا تھا جبکہ اس کی بیوی والدہ کے گھر تھی مبشر بٹ اپنی بیوی کو لے کر جب گھر گیا تو گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا جبکہ کمروں اور الماریوں کے تالے بھی ٹوٹے ہوئے تھے الماری سے دو لاکھ دس ہزار روپے نقدی غائب تھی جبکہ بیڈ کے ساتھ دراز میں پڑے ہوئے زیورات دو عدد انگوٹھیاں دو عدد بالیاں اور دو عدد کڑے جو کہ چار تولے کے تھے موجود نہ تھے اس کے علاوہ دو عدد موبائل فون مالیت چالیس ہزار بغیر سلائی کے دس زنانہ اور مردانہ سوٹ ایک عدد لہنگا ،ایک عدد بیڈ شیٹ اور ایک عدد استری بھی غائب تھی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا فنگر پرنٹس حاصل کیے مبشر بٹ نے پولیس کو بتایا کہ مجھے قوی شک ہے کہ شیراز ولد فیروز سکنہ محلہ قیصر آباد ،عرفان عرف بونگا سکنہ محلہ طارق آباد نے نامعلوم چور وں کے ساتھ ملکر یہ واردات کی ہے پولیس نے دو ملزمان عرفان عرف بونگا اور شیراز کو گرفتار کر کے دفعہ 457/380کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post نامعلوم چور پولیس رضا کار کے گھر کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے appeared first on JhelumGeo.com.