ملک وال(نامہ نگار) تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ہائی ایس وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کیمطابق شان علی اورشیراز سکنہ چک نمبر 26 کے رہائشی اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر تیز رفتاری سے ہیڈ فقیریاں کی طرف جارہے تھے کہ چک 28 نمبر کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سامنے کھڑی ہائی ایس کو لگی جس سے شان علی اور شیرازشدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میانہ گوندل پہنچایا گیا جہاں سے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں سرگودہا ریفر گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیراز ر استے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ شان علی کی حالت بھی خطرے میں ہے شیراز کی میت گاؤں میں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔۔۔
The post تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ہائی ایس وین سے ٹکرا گئی appeared first on JhelumGeo.com.