ملک وال(نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور ایم پی اے شفقت محمود گوندل کے چک نظام کے مقام پر ٹریفک پل کے تعمیر کروانے کے بلند و بانگ دعوے جھوٹے ہی ثابت ہوئے ، سماجی راہنما و سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اور پل بناؤ تحریک کے سربراہ نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے پل بناؤ تحریک کا آغاز کر کے دستخطی مہم چلائی اور پورے علاقے کے گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کے دستخط کروائے جسے عوام نے بہت سراہا لیکن زور پکڑتی تحریک کو دیکھ کر ارکان اسمبلی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور انہوں نے اپنے جلسہ عام میں اعلان کیا تھا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے بین الاضلاعی مطالبہ کے لیے ملاقات کی اور انہوں نے ہمارا دیرینہ مطالبہ چک نظام کے مقام پر دریائے جہلم پر پبلک ٹریفک پل کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح بھی بہت جلد وزیر اعظم خود آ کر کریں گے اور ایم این اے نے اسی جلسہ میں 3 ماہ کا وقت دیا تھا جس کے بعد 30مئی 2016کو مقامی ایم پی اے شفقت محمود گوندل کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے کے افسران اور انجمن تاجران کے وفد نے چک نظام وکٹوریہ پل کا دورہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا اکبر گوگا نے کہاکہ اس کے بعد لگاتار ایم این اے اور ایم پی اے سے رابطے کرنے کے باوجود عوامی مسٗلہ کے حل کے لیے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اکبر گوگا نے کہا ایم این اے ناصر بوسال کے جھوٹے وعدوں اور ایم پی اے شفقت گوندل کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے دعووں کو حلقہ بھر کی عوام خوب سمجھ گئی ہے عوام ا پنے غم و غصہ کا اظہار آئندہ الیکشن میں کریں گے اکبر گوگا کا کہنا تھا کہ اس تاریخی مقام پر تین اضلاع منڈی بہاوالدین، جہلم ، اور سرگودھا کا سنگم ہے پل نہ ہونے کے باعث تاریخی وکٹوریہ پل جس کے سائیڈ واک کے پشتے بھی ناکارہ ہونے کے باعث کئی حادثات رونما ہونے سے کتنے ہی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں اس لیے عوام جھوٹے دعوے کرنے والوں کا الیکشن میں محاصبہ کرے گے۔۔۔
The post ٹریفک پل کے تعمیر کروانے کے بلند و بانگ دعوے جھوٹے ہی ثابت ہوئے appeared first on JhelumGeo.com.