ملک وال(نامہ نگار) ڈی ایس پی راجہ فخر بشیر نے پانچ افراد کے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 2012میں تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ چک عالم میں دیگر ملزمان کے ہمراہ پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ چک عالم میں دشمنی کی بنا پرملزم سیف اللہ نے دیگر ملزمان نے پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا پولیس نے 26افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے 22ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ سیف اللہ سمیت چار ملزمان اشتہاری ہو گئے تھے ۔ ڈی ایس پی ملک وال راجہ فخر بشیر نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی ہدایت پر پولیس نفری کے ہمراہ جھنگڑ گلوتڑاں ضلع چنیوٹ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر اشتہاری سیف اللہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔
The post ڈی ایس پی راجہ فخر بشیر نے پانچ افراد کے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا appeared first on JhelumGeo.com.