Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مصروف بازار میں سر عام موبائل شاپ سے نامعلوم چور دو قیمتی موبائل فون اٹھا کر فرار

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار) مصروف بازار میں سر عام موبائل شاپ سے نامعلوم چور دو قیمتی موبائل فون اٹھا کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کیمطابق جناح روڈ پر واقع بلال موبائل شاپ کے تاجر نے بتایا کہ اس کی دکان پر دو نوجوان آئے جن سے ایک دکان کے باہر موٹر سائیکل پر اسے سٹارٹ کر کے بیٹھا رہا جبکہ دسروا اندر آیا اور اچھا موبائل دکھانے کو کہا ۔ تاجر نے بتایا کہ اس نے 50ہزار روپے مالیت کے دو موبائل کاؤنٹر پر رکھے جنہیں دیکھ کر ملزم نے ایک اور موبائل دکھانے کو کہا میں نے مڑ کر الماری سے موبائل نکالا تو وہ دونوں موبائل اٹھا کر باہر کھڑے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بھاگ نکلے۔ تاجر نے کہا کہ اس نے کافی شور مچایا لیکن دونوں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔متاثرہ تاجر نے پولیس تھانہ ملک وال کو درخواست دے دی ہے جس پر تھانہ ملکوال کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے کوشش شروع کر دی ہے۔۔۔۔

The post مصروف بازار میں سر عام موبائل شاپ سے نامعلوم چور دو قیمتی موبائل فون اٹھا کر فرار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles