جہلم( عبدالباسط) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین یوم تشکر منانے کے بعد ’’میڈیا‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کہاکہ عمران خان نے 2نومبر کا دھرنا منسوح کر کے حکومت کے پراوپو گنڈوں پر پانی پھیر دیا ہے پاکستان کا آئین ہر شہری کو پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے حکمرانوں نے سیاسی کارکنوں پر تشدد کر کے ہٹلر کو بھی شرمندہ کر دیا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ بخشی قبول کریں گے انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے پر امن احتجاج کر کے حکمرانوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے چےئر مین کا صرف یہ مطالبہ تھا استعفیٰ دو یا تلاشی دو جب تلاشی لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا تو چےئر مین نے مہم فراست کا مظاہرہ کرکے دھرنا منسوح کر دیا یہ الگ بات ہے کہ کارکنان انتہائی جذباتی تھے ان کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کے مفاد میں کڑوی گولی کھانا پڑتی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ ساری قوم کو قبول ہو گا چےئر مین عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اگر اعلان نہ ہوتا توموجودہ حکومت کے پروپو گنڈوں کے پیش نذر خانہ جنگی کا اندیشہ تھا پر امن سیاسی کارکنوں پر ریاستی تشدد قابل مذمت ہے جبرانہ طرز عمل مسلم لیگ کا وطیرہ ہے حکومت وقت نے اختیارات کا غلط استعمال کر کے وطن عزیز کو بین القوامی برادری میں شرمندہ کر دیا ہے حال ہی میں حلقہ 63میں ناکامی کے متعلق اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے امیدوار نے دوران الیکشن غلط حکمت عملی کا مظاہرہ کیا تھا جماعت نے جس ٹکٹ کا اعلان کیا تو تمام کارکنان نے خوش آمدید کیا تھا مگر مقام افسوس ہے کہ میرے متعلق مرکز کو غلط معلومات پہنچائی گئی مرکز نے وقتی طور پر میری رکنیت ختم کر دی اس سے کارکنان دلبرداشتہ ہوئے یقیناًاسی کا اسر الیکشن پر پڑا مجھے جلد ہی مرکز نے بحال کر دیا انشا اللہ مستقبل میں کامیابی ہماری ہو گی ان کا کہنا تھا میں نے 4چیف منسٹرز پنجاب کے ساتھ کام کیا ہے اپنے حلقے کے عوام کے لئے کثیر گرانٹ حا صل کرتا رہا ہوں پی ٹی آئی میں شمولیت اس وجہ سے کی کہ عمران خان اب واحد سیاستدان ہیں جو پاکستان کی سالمیت کو بچا سکتا ہے نواز شریف شہباز شریف کا طرز حکومت مفاد عوام نہیں وہ کاروباری سوچ کے مالک ہیں انہوں نے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم جالفشانی سے کام کر رہی ہے پر امید ہوں کہ سابقہ دوستوں کو ہم راضی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے پی ٹی آئی کا مستقبل روشن ہے تحریک انصاف کے تمام کارکنان اپنے چےئر مین پر جان نثار کرنے کے لئے تیار ہیں پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ قائد آعظم کے بعد پہلی دفعہ صاف گو دیانتدار نڈر لیڈر عمران خان قوم کو ملا ہے ان کا کہنا تھاکہ چےئر مین عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہو ئے ہم نے اپنے کارکنان کی حفاظت کی ہے پولیس روزانہ کی بنیادوں پر تلاش کیا کرتی تھی مگر ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تحریک انصاف کو زبر دست کامیابی حا صل ہو ئی ہے تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی طاقتور عدالت میں جا کر تلاشی دے گا قوم سیاسی کارکنان پر جتنا بھی فخر کرے وہ کم ہے سیاسی کارکنان نے اپنی شب وروز محنت سے پاکستان کے وقار کو دنیا میں بلند کر دیا ہے ۔
The post عمران خان نے 2نومبر کا دھرنا منسوح کر کے حکومت کے پراوپو گنڈوں پر پانی پھیر دیا ہے،چوہدری ثقلین appeared first on JhelumGeo.com.