Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سینٹ ڈینز ہائی سکول کا 134 واں یوم والدین روایتی انداز میں منعقد کیا گیا

$
0
0

مری(عثمان علی سے)سینٹ ڈینز ہائی سکول کا 134 واں یوم والدین روایتی انداز میں منعقد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے تقریب کے مہمان خصوصی کرنل( ر) عظیم الیاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل ہمارے کل کا مستقبل ہے جس نے اس وطن کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے اورسینٹ ڈینز ہائی سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس سکول کی فارغ التحصیل طالبات آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کئی اعلیٰ عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ چند برس قبل سکول کی بلڈنگ آتشزدگی کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی لیکن ہمارے ادارے نے اس دوبارہ اسی حالت میں بحال کر دیاہے اوراب تدریسی عمل جاری ہے اورسکول اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے طلبا وطالبات کو زیورتعلیم سے آراستہ کر رہا ہے سکول کی پرنسپل نے اپنے خطاب میں سکول کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی تقریب میں والدین کے علاوہ معززین شہر نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

The post سینٹ ڈینز ہائی سکول کا 134 واں یوم والدین روایتی انداز میں منعقد کیا گیا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles