Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پائی خیل اورسوانس کے کسانوں کامحکمہ کے نارواسلوک کے خلاف شدیداحتجاج

$
0
0

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورسوانس کے کسانوں کالفٹ سکیم پائی خیل کی موٹریں جل جانے ،وارہ بندی اورمحکمہ کے نارواسلوک کے خلاف شدیداحتجاج تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورسوانس کے کسانوں کونسلرخالدخان ،عیسب خان،وزیرخان،اکرم خان،شیرخان،حمیداللہ خان،بشیرخان،عزیزاللہ خان ودیگرنے پمپ ہاؤس پائی خیل کے مقام پرلفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کی طویل عرصہ سے جل جانے والی دوالیکڑک موٹروں ،وارہ بندی نہ ہونے،ٹیل تک پانی نہ پہنچانے اورمحکمہ آب پاشی کے ذمہ داروں کاکسانوں کے ساتھ نارواسلوک روارکھنے کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف ،سیکرٹری آبپاشی ،ڈی سی اومیانوالی اورمحکمہ آبپاشی کے ارباب اختیارسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ گندم کاشت کاسیزن شروع ہوچکاہے لیکن ہماری زمینوں تک پانی نہیں پہنچتا۔ہم غریب آدمی ہیں ہماراگزربسرزمیندارہ پرہوتاہے ۔لہذاعرصہ طویل سے خراب موٹروں کودرست کیاجائے ۔نہرپرباقاعدہ واربندی کی جائے محکمہ آب پاشی کے ذمہ داروں کاکسانوں کے ساتھ نارواسلوک روارکھنے کے خلاف نوٹس لیاجائے۔

The post پائی خیل اورسوانس کے کسانوں کامحکمہ کے نارواسلوک کے خلاف شدیداحتجاج appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles