پائی خیل (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ایلیمنٹری خوشاب محترمہ زبیدہ بی بی نے پاسبان ویلفےئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر56ایم بی خوشاب میں ’’شجر کاری مہم‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگایا۔محترمہ زبیدہ بی بی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،پاسبان ویلفےئر سوسائٹی نے ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں میں 15ہزار طلبہ وطالبات کی بلڈ گروپ ٹیسٹنگ مہم،انسدادمنشیات کے حوالہ سے تقریری مقابلہ جات ،مقابلہ مضمون نویسی ،سمینار ز اور انسداد ڈینگی مہم میں130ورکشاپ سمینار زکا اپنی مدد آپ کے تحت ،بے لوث گراں قدر سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاسبان ویلفےئر سوسائٹی نے ضلع خوشاب کے صدر شکیل احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں میں ہم نے ’’پھل دار پودوں کی شجر کاری کا ری مہم ‘‘کا آغاز کر دیا ہے جو اپریل 2017تک جاری رہے گی۔
The post ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ایلیمنٹری خوشاب محترمہ زبیدہ بی بی کا خوشاب میں ’’شجر کاری مہم‘‘ کا افتتاح appeared first on JhelumGeo.com.