جہلم(سید جاوید رضوی)بیگم ڈی سی اومحتر مہ مہوش اقبال کی عالمی مو ٹاپہ ڈے پر خواتین سیمینار سے خطاب نے خواتین میں بیداری کی نئی روح پھونک دی ہے اور مو ٹاپے کے خلاف خواتین سرگرم ہو گئی ہیں،ان خیالات کا اظہار ممتاز گائناکالوجسٹ گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے موٹاپے کا شکار خواتین کو فری لیکچر دیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ خواتین بیگم ڈی سی او محوش اقبال کی خوش اخلاقی،صاف گوہی اور عملی طور ہر ( سلم ) رکھنے کے گر بتانے پر بہت متاثر ہوئیں اور خواتین نے بتایا کہ ایسی پڑھی لکھی خواتین کے خطاب سے معاشرے میں انقلاب بر پا ہو جاتاہے اور نئی نسل کی راہ میں حائل تمام کانٹے آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنے معاشرے کی ان تمام رسم و رواج کے خلاف بھی اپنی آوازبلند کریں جن کی وجہ سے خواتین نہ صرف موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں بلکہ نو مولود بچوں کے لئے بھی مسائل کا باعث بن جاتی ہیں۔ان رسم و رواج میں مٹھائی ،کیک اور غیر ضروری طور پر سافٹ ڈرنک واٹر ز (بوتلوں)کا بے مہابہ استعمال بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ،خواتین موٹی ہو جاتی ہیں اور بچوں میں کیلشیم کی شدید کمی ہو جاتی ہے ۔آخر میں ممتاز گایناکالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے موٹاپے کا شکار خواتین کو فری لیکچر اور فزیکل فٹنس کا اپنے ہسپتال میں اہتمام کیا ہے جس سے متاثرہ خواتین بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں،اور عنقریب ہی دوبارہ موٹاپے کی شکار خواتین کے لئے سیمینار سے بیگم ڈی سی او مہوش اقبال کے خطاب کا اہتمام کریں گی۔
The post خواتین میں بیداری کی نئی روح پھونک دی ہے،محترمہ مہوش اقبال appeared first on JhelumGeo.com.